مانسہرہ، روڈ ایکسیڈنٹ میں 3 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹَ میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کےمطابق حادثہ ضلع مانسہرہ کے علاقے گاندھیاں کے مقام پر سوزوکی اور مہران کے آپس میں تصادم کی صورت میں پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز و میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 45 سالہ سید گل، 28 سالہ آصف اور 40 سالہ سید آصف شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز