سوات، نشاط چوک مینگورہ میں پی ٹی ائی کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے مرکزی شہر منگورہ کے نشاط چوک میں پی ٹی ائی کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران مطاہرین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مراد سعید کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے جبکہ مراد سعید بے گناہ ہے ان کو بازیاب کیا جائے۔
نشاط چوک منگورہ پر منعقدہ جلسہ کے دوران مطاہرین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مراد سعید کی بازیابی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائَے گا۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد