برطانیہ سائبر حملے روکنے کیلئے حتی الامکان کوشش کریگا، اولیور ڈاڈن

ویب ڈیسک: لندن میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اولیور ڈاڈن نے کہا کہ چینی حکومت سے وابستہ کرداروں نے جمہوری اداروں اور ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا۔
برطانیہ کے نائب وزیر اعظم اولیور ڈاڈن نے مزید کہا کہ برطانیہ سائبر حملے روکنے کیلئے کچھ بھی کرنے سے نہیں رکے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دو چینی شخصیات اور چینی حکومت سے وابستہ پی ٹی گروپ پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔
سائبر حملے اگست 2021 میں الیکٹرول کمیشن پر کئے گئے جس سے40 ملین ووٹر اور 43 انفرادی شخصیات بشمول اراکین پارلیمنٹ و لارڈز کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین پر تنقید کرنے والے متعدد لارڈز اور اراکین پارلیمنٹ سائبر حملوں کا نشانہ بنے۔
دیگر مغربی ممالک کی طرف سے بھی چینی سائبر حملوں سے متعلق تشویش سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنا دیا گیا