وزیراعظم شہباز شریف کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روز بشام مِیں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس پر ملک بھر میں موجود چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کر رہے تھے جبکہ اجلاس میں دیگر اعلیٰ حکام بھِ موجود تھَے ۔
اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غوراور سکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان