پاکستان بار کونسل

ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان بار کونسل نے ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملہ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات لازمی ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے الزامات کی تحقیقات کا فورم نہیں ہے، الزامات کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی تشکیل دینی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ