شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے جبکہ انہیں رجسٹرڈ بھی کرینگے۔
انہوں نے کیپرا سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2022 خیبرپختونخوا قواعد و ضوابط پر مشاورتی اجلاس میں کہا کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر 10 فیصد ٹیکس کی بجائے فکس ٹیکس لگائیں گے۔
اس اجلاس میں وکلاء، ماہرین ٹیکس، سرکاری افسران اور وید ہولڈنگ ایجنٹس کے علاوہ چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خواتین کے کاروبار کو وسعت اور ٹیکس نرخ کم کریں گے، مقامی ٹیکس آمدنی میں ہر صورت اضافہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے