کوہاٹ، دو فریقین کے مابین فائرنگ، 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں دو فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کوہاٹ کے سب ڈویژن جواکی کے علاقہ طورکی اسماعیل خیل میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دو فریقین کے مابین ہونیوالی فائرنگ اراضی تنازعہ پر ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے فائرنگ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی رضا عابدی قتل کیس میں 4ملزمان کو عمر قید کی سزا