ججز کو انصاف اور سیکیورٹی فراہم کرنا چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پی ٹی ائی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک پیغام مِں کہا ہے کہ اب مفاہمت نہیں مزاہمت کا دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے بڑی تحریک شروع کرنے والے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلا ، ٹیچرز ، طالب علموں، کسانوں اور دیگر طبقات سے اس تحریک میں شامل ہونے کی درخواست کرتا ہوں۔
سابق سپیکر اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے 6 بہادر ججز نے اپنا موقف سپریم جوڈیشل کونسل اور چیف جسٹس کے سامنے جس بہادری سے رکھا اس پر یہ قوم کے ہیرو ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ججز کو انصاف اور سیکیورٹی فراہم کرنا چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق سے روابط فی الفور ختم کریں کیونکہ وفاق نے اب تک کوئِی آفیسر آپ کی مرضی کا تعینات کیا ہے نہ صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری