لکی مروت، چور یوٹیلیٹی سٹور کا صفایا کر گئے، 2 لاکھ کا مال غائب

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ مین بازار میں چور یوٹیلیٹی سٹور کا صفایا کر گئے۔ اس درران چور یوٹیلیٹی سٹور کی چھت میں نقب لگا کر کمپیوٹر اور دیگر اشیاء خوردونوش لے اڑے۔
ذرائع کے مطابق چوری شدہ سامان کا تخمینہ 2 لاکھ سے زیادہ بتایا جا رہاہے۔
یوٹیلیٹی سٹور انچارج کے مطابق پولیس کو اطلاع دی ہے لیکن 2 منٹ کی مسافت پر موجود پولیس آدھا گھنٹہ گزرنے کے باوجود بھی نہ پہنچ سکی۔
ذرائع کے مطابق عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے پولیس گشت شروع کرنے اور پولیس ناکہ بندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع لکی مروت میں چور یوٹیلیٹی سٹور کا صفایا کر گئے.

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ