باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک ضلع باجوڑ کے گاؤں خڑیان تحصیل ناواگئی میں کمرے کی چھت گرگئی جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے جاری ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ٹیموں نے کمرے کی چھت گرنے کے ملبے سے 3 افراد کو نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ان میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس میں‌بری