ہری پور، طوفانی بارشوں سے بجلی کے پول اکھڑ گئے

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں رات گئے طوفانی بارشوں اور ہواوں سے ہزارہ موٹر وے پر بجلی کے پول اور لائٹیں اکھڑ گئیں اور ہیوی ٹرانسمشن لائنوں کے پول بورڈ بکھرے پڑے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہری پور سے مانسہرہ تک مختلف مقامات پر ہزارہ موٹر وے پر رکاوٹیں موجود ہیں جس سے ٹریفک روانی متاثر ہو رہی ہے۔ طوفانی ہواوں اور بارشوں سے بجلی کے پول اکھڑ گئے.
دوسری جانب ہزارہ موٹر وے کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بارش اور تیز ہواوں سے متعدد لائٹ پول سڑک پر گر گئے تھے۔ اس وجہ سے حویلیاں انٹر چینج سے قلندآباد انٹر چینج تک سڑک کو بند کر دیا گیا تھا۔
موٹر وے ترجمان نے کہا ہے کہ اب ہزارہ موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات