چارسدہ و نوشہرہ میں بارش و ژالہ باری، موسم سرد، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ سمیت چارسدہ اور گرد و نواح میں بارش و ژالہ باری سے گرم ہوتا موسم دوبارہ سرد ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی دیہاتی علاقوں کی بجلی غائب، تاریکی چھا گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ژالہ باری سے کھری فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی حدشہ ہے۔
دوسری جانب ضلع نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ شہر اور گرد و نواح میں بارش و ژالہ باری اور تیز ہواوں سے کھری فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ بارشوں سے ندی نالیوں میں طغیانی اور کئی دیہاتی علاقوں کی بجلی بھی معطل ہو گئی ہے۔
علاقہ میں نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر اربن فلڈنگ کی صورتحال کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ بارشوں کے باعث ریسکیو سمیت ایمرجنسی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سٹی پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ بغیر کسی نقصان کے پسپا