تاجر قتل

تخت بھائی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تاجر قتل

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر علی خان پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زرعی ادویات اور گیس سلنڈر کے تاجر بہرہ مند ولد گل سکنہ محلہ محمد علی خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن تخت بھائی کے ایس ایچ او نور محمد خان پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
تخت بھائی پولیس نے مقتول کے فرزند شاہ خالد کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی شاہ خالد نے بتایا کہ ہمارا کسی سے نہ کوئی دشمنی نہ کوئی تنازعہ ہے۔
ملزمان تک رسائی حاصل کرنے اور ان کو گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عاشق حسین اور ایس ایچ او نور محمد خان کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کی منظوری