بانی پی ٹی آئی سمیت ہمارے تمام ساتھیوں کو آزاد کروایا جائے، عمر ایوب خان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ایم این سے عمر ایوب خان نے ہری پور پریس کلب میں کہا کہ پاکستان میں ججز کو تحفظ حاصل نہیں، ان کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ ان کے رشتہ داروں کو اٹھا کر ان پر تشدد کیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم شہباز شریف کا تحقیقاتی کمیشن مسترد کرتے ہیں۔ چیف جسٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل جرات کا مظاہرہ کریں۔
عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس مضبوط اپوزیشن ہے، ہماری فیسنگ کوئی نہیں کر سکتا۔
ہری پور پریس کلب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کرکے انکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت جتنے بھی ہمارے ساتھی پابند سلاسل ہیں انہیں آزاد کروایا جائے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، یہ سب افواہیں ہیں۔ جلد ہی صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی میں پلاٹ الاٹ کروائیں گئے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں‌مداخلت پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے تھی، سپریم کورٹ