لوئر دیر، پاسپورٹ اجراء میں تاخیر، اوورسیز کے ویزے ایکسپائر ہونے لگے

ویب ڈیسک: پاسپورٹ اجراء میں تاخیر کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے ایکسپائر ، زائد المیعاد ہونے لگے۔
ضلع لوئر دیر میں درخواست کنندہ گان کو پاسپورٹ کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ گزشتہ پانچ ماہ سے 12 ہزار پاسپورٹس کی فراہمی معطل ہے۔
پاسپورٹ بروقت فراہم نہ ہونے کے سبب اوورسیز کے ویزے زید المیعاد ہونے لگے۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹ اجراء بروقت نہ ہونے سے عازمین حج وہ عمرہ بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
اس سلسلے میں عوام نے وفاقی حکومت سے مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی