مخصوص نشستوں پر حلف، سپیکر کی عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے معاملے پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔
علی عظیم آفریدی آفریدی کی وساطت سے دائر نظرثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا ہے لیکن تاحال سپیکر اسمبلی کے پاس اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن نہیں آئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس ہے نہ ریکوزیشن، ممبران سے حلف کیسے لیا جائے۔ ریکوزیشن کے بغیر سپیکر اجلاس نہیں بلا سکتا۔
وکیل کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ عدالت فیصلے پر نظرثانی کرے,
یاد رہے کہ نظرثانی درخواست میں صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن، سیکرٹری قانون اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا