دہشتگردوں کیخلاف 104 آپریشن میں 52 شدت پسند مارے گئے، رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: دہشتگردوں کیخلاف ہونیوالی کارروائیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ دہشتگردوں کے خلاف خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے 104 آپریشن کئَے جن میں 52 شدت پسند ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 10 کارروائیوں میں سب سے زیادہ 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز میں‌ڈی ائی خان اور لکی مروت میں 6،6 ، کوہاٹ میں 3، باجوڑ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے 5 راکٹ لانچر، 24 پستول، 19 ایس ایم جی، 3 مشین گن و دیگر اسلحہ برامد ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید