نولود بچی بازیاب

رجڑ ہسپتال سے اغواء ہونے والی نولود بچی بازیاب ،4ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: چارسدہ سٹی پولیس کی کاروائی،رجڑ ہسپتال سے اغوا ہونے والی نومولود بچی بازیاب،4ملزمان گرفتارکر لئے ،گرفتار ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن احسان شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان 26 مارچ کو گائنی وارڈ سے نومولود بچی کو اغوا کرنے کے بعد ہسپتال سے رفو چکر ہوگئے تھے۔
26مارچ کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے بچی اغوائیگی کی رپورٹ محمد ابراہیم نے درج کرلی تھی۔
اغوا کاروں میں مسماة سدرہ، احتر علی، مسماة پری اورفیاض احمد کو گرفتار کرلیا گیاجن کا تعلق پشاور اور چارسدہ سے ہے ۔
ایس پی انوسٹی گیشن احسان شاہ کے مطابق ملزمان نے بچی کو مبلغ 30ہزار روپے میں فروخت کیا تھا۔
اس موقع پر بچی بحفاظت بازیاب کرانے پر ورثاء نے پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم