غیر قانونی بھرتی کیس، چودھری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش، کارروائی نہ ہو سکی

ویب ڈیسک: چودھری پرویز الہٰی پر غیر قانونی بھرتی کے حوالے سے دائر کیس میں ایک بار پھر پیش رفت نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج ارشد حسین نے چودھری پرویز الہٰی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔
اس دوران اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی بیمار ہیں وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
میڈیکل سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب واش روم گئے تھے۔ وہاں گرنے سے ان کی پسلیاں فریکچر ہو گئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی سفر نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی