افغان طالبان کی دہشت گرد تنظیم کی حیثیت ختم کرنے کیلئے روس کوشاں

ویب ڈیسک: افغان طالبان کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالنے کیلئے روسی وزارت خارجہ سمیت دیگر اداروں نے غور شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی دہشت گرد تنظیم کی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر وزارت خارجہ، وزارت انصاف اور دیگر خصوصی ایجنسیاں غور کر رہی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت و مجاز اتھارٹی کرے گی۔
دوسری جانب امارت اسلامیہ افغانستان نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی