غزہ جنگ بندی، رفاح پر حملہ کرنے پر عرب لیگ کی اسرائیل کو وارننگ

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی کیلئے عرب لیگ کی کونسل کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مکمل طور پر غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر زور دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عرب لیگ کی کونسل اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کو غزہ جنگ بندی کیلئَ مجبور کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب لیگ کی جانب سے اس حوالے سے ایک قرارداد بھی پیش کی گئی۔ اس قرارداد میں تمام ملکوں، پارلیمانوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون سے متعلق فیڈریشنز کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کونسل سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری بربریت روکنے کیلئے اسرائیلی حکام کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
یاد رہے کہ عرب لیگ نے اسرائیل کو فوجی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفاح پر حملے کو مجموعی طور پر عرب قومی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے ‏سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلئے مقرر