چمپئنز ٹرافی 2025، بھارتی ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے، انوراک تھاکر

ویب ڈیسک: کرکٹ میدانوں میں پاکستان اور بھارت کے میچز دیکھنے کیلئے دنیا بھر کے شائقین منتظر رہتے ہیں ایسے میں ہر بار بھارتی ہٹ دھرمی آڑے آ جاتی ہے۔
اب کی بار پاکستان میں ہونےوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے شائقین پرجوش تھے کہ سابق بھارتی وزیر کھیل اور بورڈ سربراہ انوراگ ٹھاکر نے بیان داغ دیا۔
انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی تیم کو پاکستان نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے اپنے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن دنوں میں بھارتی بورڈ کا سربراہ تھا تو میرا موقف اس سلسلے میں واضح تھا۔
ذرائع کے مطابق سابق بھارتی وزیر کھیل اور بورڈ سربراہ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بھارتی بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے کو برقرار رکھے گا۔
انہوں نے روز دیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین