نمائشی کرنسی نوٹ تیار

دبئی میں سونے سے بنے منفرد نمائشی کرنسی نوٹ تیار

دبئی میں ایک جیولر نے 24قیراط سونے سے بنے نمائشی کرنسی نوٹ تیار کر لے ہیں ۔
ہر نوٹ کے اندر 0.1گرام سونا موجود ہے جبکہ اوپر دبئی کی عمارات کی ایک تصویر ہے اور اس کا سیریل نمبر بھی کافی منفرد ہے۔
اصل کرنسی نوٹ نہیں بلکہ اسے تحفے کے طور پر خریدا جاسکتا ہے۔
جیولر راہول ساگر کے مطابق 24قیراط کے نوٹ جدید طریقہ کار سے تیار کیے گئے ہیں جن میں 0.1 گرام سونے کی پتلی تہہ موجود ہے۔
کرنسی نوٹوں کو منفرد بنانے والی چیز اس کا طریقہ کار ہی ہے جس کی مدد سے ہم حقیقی سونے کو ایک لچکدار نوٹ کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار کی وجہ سے یہ کرنسی نوٹ پائیدار ہوگئے ہیں، ورنہ عام سونے سے بنے نوٹ وقت کے ساتھ خراب ہو جاتے ہیں۔
کرنسی نوٹ آن لائن بھی دستیاب ہیں اور ایک نوٹ کی قیمت 159اماراتی درہم (12ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا