بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی جدوجہد عید کے بعد روز پکڑے گی، ارباب شیر علی/ شاندانہ گلزار

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما ارباب شیر علی اور شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی جدوجہد عید کے بعد زور پکڑے گی۔
ارباب شیر علی نے کہا کہ 9 اپریل کو نہ صرف پاکستان میں جاری جمہوری عمل کو روکا گیا بلکہ بہتری کی جانب بڑھتے معاشی و دیگر معاملات کو بھی بریک لگائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تیمور سلیم جھگڑا، محمود جان اور دیگر فارم 45 کے تحت جیت چکے ہیں جنہیں فارم 47 میں ہرایا گیا۔
ارباب شیر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر اگر کیسز ختم نہ کئے گئے تو غیر یقینی اور بے چینی مزید بڑھے گی۔ اس کے علاوہ 6 ججز کے عائد الزامات کی تحقیقات ابھی ہونی ہیں۔
خیبرپختونخوا سے منتخب ایم این اے نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی جدوجہد عید کے بعد روز پکڑے گی۔ ن لیگ تو انہیں جیل میں بھی برداشت نہیں کر سکتی۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں مزید مہنگائی کا طوفان آئیگا۔ بانی پی ٹی آئی کو تو جیل میں بڑی آفرز آئیں لیکن انہوں نے سب مسترد کر دیں۔ بانی تحریک انصاف نے دو توک موقف اپناتے ہوئَے کہا کہ کسی صورت کوئی ڈیل نہیں کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ہمیں نہیں چھوڑا جاتا لیکن دہشتگرد پہنچ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر