بلوچستان کابینہ

بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک: بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاخیر کا شکار ہے ۔
سرفراز بگٹی نے 2مارچ کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا تھا تاہم تاحال بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
وزیرِ اعلی سرفراز بگٹی نے عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں وزارتوں سے متعلق فیصلہ نہیں ہو سکا۔
دوسری جانب پارٹیوں میں شامل آزاد امیدوار بھی وزارتوں کا تقاضا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد