شانگلہ، بارشوں کے باعث ضلع بھر میں تمام سکول دو روز کیلئے بند

ویب ڈیسک: شانگلہ میں بارشوں کے باعث اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے ضلع بھر میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز دو روز 16 تا 17 اپریل بند رکھنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں 16 اور 17 اپریل کو تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول (پرائمری، مڈل) بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ بارشوں کے باعث ضلع بھر میں‌تمام سکول 2 روز کیلئے بند کر دیئے گئے.

مزید پڑھیں:  ججزخطوط پر ازخود نوٹس، ہمیں‌عدلیہ کو بااختیار بنانا ہے، سپریم کورٹ