توشہ خانہ کیسز، نیب کی نواز شریف کو کلین چٹ دینے کی سفارش

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیسز میں نواز شریف سمیت صدر مملکت آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنسز میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1997ء میں سعودی حکومت کی جانب سے گاڑی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی گئی جسے انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا اور بعد ازاں گاڑی کو ٹرانسپورٹ پول میں شامل کر لیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2008 میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی تھے۔ ان کی آفر پر نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی۔
توشہ خانہ کیسز کے حوالے سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن