وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث

ویب ڈیسک: وفاقی ویزر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری پر زور دیا گیا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو اور امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پاک امریکہ عہدیداران کی ملاقات میں دونون ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھی عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ وزیرخزانہ نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1ارب10کروڑ ڈالر کی منظوری