زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نادرا ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب کے ماڈل پولیس سٹیشنز کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفسز قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت اور آسان طریقہ کار یقینی بنایا جائے جس میں ان کی پیدائش سے لے کر شادی اور طلاق سمیت انتقال تک کے سرٹیفکیٹس کے حصول آسانی سے ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک