لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے شہر اور مضافات میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے اہالیا علاقہ و کسانوں نے بتایا ہے کہ حالیہ بارشوں سے چنے اور گندم کی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ فصلوں کی کٹائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ بارشوں سے صوبہ بھر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے لیکن ان حالات میں‌ضلع لکی مروت کے کسانوں سمیت ملک بھر کے کسانوں کی جانب سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے.

مزید پڑھیں:  مردان بورڈ کی جانب سے میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری