لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں عثمان غنی اور برکت اللّٰہ زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم حرکت میں آ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے تتر خیل ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  حوثیوں کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل