خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ اس دوران کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ہونیوالی بارشوں کے باعث پیش آنیوالے حادثات کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق جبکہ 46 افراد زخمی ہوئے۔
رپورت میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان جاں بحق افراد میں 17 بچے 8 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ ان کے علاوہ زخمیوں میں بھی 8 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ صوبہ بھر میں مجموعی طور 1932 مکانات کو نقصان پہنچا۔ ان میں 326 گھرمکمل طور پر زمین بوس ہوئے جبکہ 1606 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشیں جاری ہیں. مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی بس پر حملے میں ملوث 4 ٹی ٹی پی دہشتگرد گرفتار