پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی یزر صدارت شروع ہو گیا۔ اجلاس میں شرکاء کو دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے.
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں آج نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید پھیلانے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج شروع کیا گیا۔
اپوزیشن جماعتوں نے ہاتھوں میں پینا فلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت مختلف مطالبات درج تھے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں سلنڈر دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6زخمی