کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں افغان مشیر شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
ذرائع کے مطابق کلی کے علاقے میں رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کو بڑی علمی شخصیت کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل تلافی واقعہ ہے، امارات اسلامیہ ماندگان اور ان کے عقیدت مندوں سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف