حلف برداری، حکومت جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلائے، ڈاکٹر عباد اللہ

ویب ڈیسک: قائد حزب اختلاف خیبرپختونخوا ڈاکٹر عباد اللہ نے حکومت کو جلد از جلد اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عباد اللہ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیر اعلی، سپیکر اور سیکرٹری صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔
قائد حزب اختلاف نے خط میں تحریر کیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر من و عن عمل درآمد کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ خط میں عدالتی فیصلے سے بھی انہوں نے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر عباد اللہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نئے ممبران اسمبلی تاحال اپنے آئینی حقوق سے محروم ہیں۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات