باجوڑ، شدید بارشوں سے کمرے کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بارشوں سے ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمان خیل ارنگ لر ڈاگ کالوٹ میں کچے مکان کے ایک کمرے کی چھت گر گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمرے کی چھت گرنے سے کمرے میں موجود عقل وزیر کا ایک بیٹا جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ شدید بارشوں کے باعث ضلع باجوڑ میں ایک گھر کے کمرے کی چھت گر گئی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی