این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت آبادی کے حساب سے پیسے نہیں دے رہا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق جان بوجھ کر صوبہ خیبرپختونخوا کو پیسے نہیں دے رہا۔ اگلے سال بجٹ سے پہلے پیسے دیئے جائیں۔
مشیر خزانہ کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت آبادی کے حساب سے پیسے نہیں دیئے جا رہے۔
صوبائِی مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت میں آئے ابھی کم وقت ہوا ہے تاہم اس کے باوجود اس قلیل عرصہ کے دوران ہم نے ڈونرکانفرنس کا انعقاد کیا جس میں 1 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز دینے کے وعدے ہوئے۔ ایشین بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جو قبائلی اضلاع اور چترال پر خرچ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل