مردان، گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور 2 سالہ نواسہ جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں گھریلو تنازعہ پر سسر نے طیش میں آ کر فاءرنگ کر دی۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ شیر گڑھ گلتاب بانڈہ میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سسر ملزم مظفر کی فائرنگ سے بہو اور 2 سالہ نواسہ منصور جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خاتون اور بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مظفر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔
پولیس ذرائع نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ فائرنگ گھریلو تنازعہ پر کی گئی۔ یاد رہے اس بات کا اعتراف خود ملزم نے بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ