صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے اہم کارروائی کرتے ہوئے فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث دو اہم دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔
اس دوران سی ٹی ڈی کے ہاتھ لگنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 7 جنوری کو صدہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں 3 افراد زخمی اور 4 جاں بحق ہوئے۔ وقوعےہذا کا مقدمہ بحوالہ علت نمبر 01/2024 تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں درج کیا گیا۔
اس واقعے کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی سی ٹی ڈی کرم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کر کے وقوعہ میں ملوث دو اہم دہشت گرد محمد ایوب اور بختہ جان کو گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے اعتراف جرم کر لیا جبکہ دیگر شریک ملزمان کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ