مانسہرہ، محکمہ فشری میں خورد برد کے الزام پر 3 اہلکار معطل

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں خورد برد کا نیا سکینڈل، محکمہ فشری میں خورد برد کے الزام پر 3 اہلکار معطل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر فشری فہیم خان، اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر قیصر جاوید اور واچر جاوید ہارون شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ فشیریز کے تینوں اہلکاروں پر الزام ہے کہ مچھلی کی خریداری، فیڈ اور ان کی ادویات میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کوہستان تاج محمد کو ڈی ڈی فشریز مانسہرہ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔
یاد رہے کہ اس واقعہ کے حوالے سے کی جانیوالی انکوائری میں کرپشن ثابت ہو چکی ہے۔
اس دوران ڈی ڈی فشری فہیم خان کو پشاور ڈی جی فشری آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم