پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

ویب ڈیسک: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم کر دیا گیا۔
سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث شدید متاثر رہا۔ ابھی میچ کی پہلی اننگز کے پہلے ہی اوور کی صرف دو گیندوں کا کھیل ہو سکا تھا کہ بارش پھر آ گئی۔
پاکستانی پیسر شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم روبنسن کی وکٹ اپنی ابتدائی 2 گیندوں میں حاصل کر لی تاہم اس موقع پر بارش کے باعث میچ روکنا پڑا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور میچ بے نتیجہ ہی ختم کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی