corona govt

ملک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق مُلک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مُلک بھر میں مجموعی طور پر ایس او پیز کی 10111 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،813 مارکیٹوں، 5 انڈسٹریز، 1443 گاڑیوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کی گئی، آزاد کشمیر میں 741 خلاف ورزیاں 264 گاڑیاں اور 75 دکانیں سیل جرمانے عائد،گلگت بلتستان میں 216 خلاف ورزیاں، 42 گاڑیاں، 82 دکانیں ایک کارخانہ سیل جرمانے عائد،خیبر پختونخواہ میں 5326 خلاف ورزیاں، 105 گاڑیاں اور 178 دکانیں سیل جرمانے عائد،پنجاب میں 2176 خلاف ورزیاں، 2 کارخانے، 1027 گاڑیاں اور 362 دکانیں سیل جرمانے عائد،سندھ میں 744 خلاف ورزیاں، 5 گاڑیاں, تین کارخانے اور 50 دکانیں سیل جرمانے عائد،بلوچستان میں 908 خلاف ورزیاں، 908 گاڑیاں، 660 دکانیں سیل جرمانے عائدکر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے