1398011508470499617076834

اس سال صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر ہی حج ادا کریں گے پریس ریلیز جاری

اسلام آباد: سعودی وزیر حج و عمرہ کا وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ٹیلی فون پر رابطہ، عمران صدیقی ترجمان مذہبی امورکے مطابق ڈاکٹر صالح بن بنتن نے حج سے متعلق فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔
اس سال صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر ہی حج ادا کریں گے۔
عمران صدیقی ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خطرات سے بچنے کیلئے سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کی میزبانی سے معذرت کر لی، وزارت مذہبی امور نے نئی صورتحال کے تحت ہنگامی اجلاس بلا لیا۔
عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر، سفارتی عملہ اور پاکستان حج ڈائریکٹریٹ امسال حج میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر سے سورج کی پہلی تصویر موصول