n00582973 r b 000

ہنگو آل پارٹیز کا عامر تہکال پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج مظاہرہ

ہنگو:احتجاج میں اے این پی ، مسلم لیگ ن ، جے یو آئی ف ، پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں نے حصہ لیا، آل پارٹیز کا مشترکہ احتجاج اے این پی کے ابن علی ، پی ایم ایل این کے سید جمال ، جے یو آئی کے مولانا تحسین اللہ ، پی ٹی آئی کے نور آواز ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈی سی آفس کے سامنے ہوا،

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

مظاہرین نے کہا کہ عامر تہکالی پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتاری کے ساتھ نوکری سے برخاست کیا جائے،تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گھر بھیجنے اور ان کی وردی اتارنے سے ہی پولیس پر لگا داغ مٹ سکتا ہے، اگر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی نہیں کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد