LPG

ایل پی جی قیمتوں میں ہفتے میں دوسری بار اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 5 روپے اضافہ ،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ کردیا گیا،ایل پی جی کی قیمت بڑھانے میں سرکاری ایل پی جی مار کیٹنگ کمپنیاں PSO-SSGC-FON GAS /PARCO بازی لی گئی ، اوگرہ کی جانب سے جون 2020 کیلئے مقرر کردہ ایل پی جی کی قیمت 110 فی کلو میں مزید اضافے کا خدشہ،

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہ اکہ ایس ایس جی سی حکومت کو بدنام کرنے میں کامیاب ہو گئی، حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نو ٹس لے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے،

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسویسی ایشن نے وفاقی حکومت سے گیس کی تقسیم کار کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا، ایس ایس جی سی کی جانب سے جامشورو جوائنٹ وینچر جے جے وی ایل کے ساتھ ایل پی جی گیس پروسیسنگ کا معاہدہ ختم،

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق معاہدہ ختم ہونے سے قومی خزانے کو سالانہ 4 ارب کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑےگا،معاہدہ ختم ہونے سے صارفین مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔