drone

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارگرایا. ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج ‏بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی تتہ پانی سیکٹر میں مار گرایا گیا، ‏بھارتی کواڈ کاپٹر850 میٹر پاکستانی علاقے میں داخل ہوگیا تھا، ‏پاک فوج نے رواں سال نواں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

اس سے قبل 9 اپریل 2020 کو بھی بھارت کے کواڈ کاپٹر نے سنگ سیکٹرمیں 600 میٹرتک پاکستانی حدود میں داخل ہو کر فضائی جائزہ لینےکی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے تین ڈرون طیارے گرائے تھے۔

2019ء میں پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں گھسنے والے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ بعدازاں ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ علاوہ ازیں فروری میں پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ اور فضائی جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے کچھ روز بعد بھارت کا ایک جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر گھس آیا تھا جسے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں گرا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع