پشاور:گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت صوبہ کے اعلی تعلیمی اداروں سے متعلق گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس،اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے،اجلاس میں صوبہ کی یونیورسٹیوں کے مالی، انتظامی اور تعلیمی امور بہتر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہاکہ صوبہ کے اعلی تعلیمی اداروں کو مالی اور انتظامی طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں،
یونیورسٹیوں کے انتظامی معاملات بہتر ہونے سے معیار تعلیم بھی بہتر ہو گا، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو انتظامی معاملات میں مظبوط دیکھنا چاہتے ہیں،بعض یونیورسٹیوں میں سینڈیکیٹ کے فیصلے خود تعلیمی اداروں کے لئے مایوس کن ثابت ہوئے ہیں،بہترین معیار تعلیم کیلئے سینڈیکیٹ کو سینٹ فیصلوں پر عملدرآمد کا پابند بنانا ہو گا،
طلباء کا اعتماد قائم رکھنے اور شفافیت کیلئے ایک یونیورسٹی کے امتحانات پیپر دوسری یونیورسٹی کو چیک کرنے چاہیئں،تعلیمی نظام بہترین بنانا یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی اراکین سمیت ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،یونیورسٹیوں میں کسی صورت سیاسی مداخلت کی اجازت نہ پہلے دی اور نہ آیئندہ دوں گا۔