Gulf Eid

سعودی عرب , خلیجی ریاستوں، یورپ اور امریکا میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک: سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں، یورپ اور امریکا میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید الاضحیٰ کے کورونا کے باعث محدود اجتماعات ہوئے جس میں ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد

خلیجی ممالک دبئی، بحرین، کویت، عمان میں بھی سادگی سے سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کے شیخ جعفر مندو خیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ

ادھر امریکا، آسٹریلیا،جاپان اور دیگر ممالک سمیت یورپ میں مقیم مسلمان بھی عید الاضحیٰ منا رہے ہیں اور سنت ابراہیمی کی پیروری کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔