1592927861

وزیراعظم کی پالیسیوں کے پیچھے سوچ کامحور غریب اور پسماندہ طبقے کی فلاح ہے- شبلی فراز

ویب ڈیسک(اسلام آباد): اسلام آباد:وزیراطلاعات شبلی فراز کی میڈیا سےگفتگو،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کے پیچھے سوچ کامحور غریب اور پسماندہ طبقے کی فلاح ہے،ماضی کےحکمرانوں نے ذاتی مفاد اور اشرافیہ کیلئے پالیسیاں بنائیں،وزیراعظم باقاعدگی سے مہنگائی کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی حکام سے بریفنگ لیتے ہیں.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بربریت جاری، فلسطینی شہدا میں 14 ہزار سے زائد بچے بھی شامل

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوامیں20کلوآٹے کے تھیلےکی قیمت900سے1150روپے ہے،پنجاب میں20کلو آٹےکےتھیلےکی قیمت860روپے ہے،سندھ میں صوبائی حکومت کی طرف سےگندم جاری نہ کرنے کی وجہ سے قیمتیں سب سے زیادہ ہیں،گنےکی کرشنگ بروقت شروع کرانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے نیا قانون لا رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے