1743759 floodinginislamabadx 1563170793 175 640x480 1

چترال میں یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشر پھٹنے سے سیلابی صورتحال

ویب ڈیسک (پشاور): ضلع چترال میں یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشر پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیش آیا ہے،ڈپٹی کمشنر کی مرتب کردہ رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال۔
14 اگست کی صبح یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشر پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ بچی کی نعش ریکور کر لی گئی ہے، بچی کی شناخت ہو گئی ہے،جاں بحق بچی کا نام حفظہ بی بی ہے، جس کا تعلق یار خون سے ہے، متاثرہ علاقے میں 25 گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے، سیلابی ریلے میں 17 گھر مکمل طور پر بہہ گئے ہیں ،سیلابی ریلے سے 8 گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے، علاقے میں 59 گھروں میں 3امدادی ٹیمیں بھیج دیے گئے،
علاقے میں انتظامی اداروں کے اہل کار موجود ہیں،اس کے علاوہ تمام رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار